اسلام آباد :سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان سے تیل کے معاملے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تیل سے متعلق ایک ارب ڈالر کے اضافے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، معاہدے پر دستخط آئندہ چند روز میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا ۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کی رقم بڑھانے پر غور بھی کر رہا ہے۔