رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہے گی: عالمی بینک کی رپورٹ 

11:25 AM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (ریاض تھہیم ) ورلڈ بنک نے عالمی اقتصادی صورتحال پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔  رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ 

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2021-22 میں شرح نمو 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔  2024 میں پاکستان میں شرح نمو 3.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

سری لنکا کے بعد پاکستان کی شرح نمو جنوبی ایشیاء میں سب کم رہنے کا امکان ہے ۔ رواں سال بھارت کی شرح نمو 6.6 اور بنگلہ دیش کی 6.2 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں