اسلام آباد (ریاض تھہیم ) ورلڈ بنک نے عالمی اقتصادی صورتحال پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2021-22 میں شرح نمو 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ 2024 میں پاکستان میں شرح نمو 3.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔
سری لنکا کے بعد پاکستان کی شرح نمو جنوبی ایشیاء میں سب کم رہنے کا امکان ہے ۔ رواں سال بھارت کی شرح نمو 6.6 اور بنگلہ دیش کی 6.2 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔