ملک میں ہوشربامہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری

11:18 AM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ملک میں ہوشربامہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ آج جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہروں میں مہنگائی مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،رحیم یار خان میں دن 2 بجے بھونگ سے تاج چوک صادق آباد تک بڑی ریلی  نکالی جائے گی ۔

لیہ میں دن 2 بجے پی ٹی آئی ہاؤس فتح پور سے کلمہ چوک تک مہنگائی مخالف ریلی نکالی جائے گی جبکہ گجرات میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی مخالف ریلی  نکالی جائے گی ۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی مہنگائی مخالف ریلیوں میں شرکت کرے گی ۔

مزیدخبریں