اسلام آباد: وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان افغانستان خارجہ امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ بطور سابق وزیراعظم، عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی ان کو جرمنی اور جاپان کی جغرافیہ کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے چار سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہی۔ یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔
جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے چار سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہی۔ یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 11, 2023
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے۔ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں۔ پولیس ہماری دفاع کی پہلی لائن ہے۔ افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔