اسلام آباد ْ:ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا نئے اسپیل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ تک میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش،پہاڑوں پر برفباری
بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے ،جوہر آباد،خوشاب،ننکانہ صاحب اور پنڈی گھیب میں بھی ہلکی بارش کا مکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چکوال،اوکاڑہ،قصور،ساہیوال اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ،موٹروے M2 , للہ انٹرچینج سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے ،جبکہ اسلام آباد سے للہ تک بوجہ دھند ، فلوقت صرف HTV'S کی انٹری بند کردی گئی ہے ۔
موٹروے پولیس نے عوام سے گزاعش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہےسفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔