مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران رات گئے گھر پہنچ گئے ،عدالت میں پیش

09:40 AM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان رات گئے گھر پہنچ گئے ہیں۔ احمد فاران خان 4 دن قبل لاپتا ہوئے تھے۔ احمد فاران کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر احمد فاران کی پیشانی پر زخمی کا نشان تھا۔ 

نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او کو آج احمد فاران کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا ۔ احمد فاران کو رات گئے دو گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں ۔ 

احمد فاران کے بھائی سلمان ظہیر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی کی تھی ایف آئی اے نے عدالت میں جواب داخل کرایا تھا کہ فاران کو نہ ہی گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ انکی تحویل میں ہے۔

مزیدخبریں