کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 2 بجے ہوگا۔
قومی ٹیم نے کراچی میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔