ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر چل بسے 

08:54 AM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔ اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا.ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔

بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

مزیدخبریں