کابل:افغانستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمارے طیارے واپس کر دیں ،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ،ہمیں انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہمسایہ ممالک ہمارے طیارے واپس کردیں انہیں چاہیے کہ ہمارے صبر کا امتحان مت لیں اور نہ ہی اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جائے۔
واضح رہے امارات اسلامی افغانستان کے قیام کے وقت متعدد افغان پائلٹس طیاروں سمیت ازبکستان اور تاجکستان فرار ہوگئے تھے۔