راولپنڈی :حساس ادارے کے ملازم کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ،مصطفی اعوان چھٹی پر گھر آیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں چھٹی پر گھر آئے حساس ادارے کے ملازم مصظفی اعوان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ،مقتول اولمپک تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول مصطفی کو گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، مقتول اولمپک کے سوئمنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے پولیس موقعہ پر پہنچ گئی، نعش اسپتال منتقل کردی گئی۔
لواحقین کے مطابق انکی کسی سے دشمنی، جھگڑا یا تنازعہ نہیں تھا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اولمپئین تیراک محمد مصطفٰی کے قتل کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیاگیا۔