حریم شاہ کے شوہر نے صندل خٹک کا پول کھول دیا ،حریم چُپ کرواتی رہیں 

07:20 PM, 11 Jan, 2022

کراچی :حریم شاہ کے شوہربلال نے ان کی انتہائی قریبی دوست صندل خٹک کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی کوئی دوست نہیں ہیں ان کی سب دوستیں ان کے منہ پر ان کیساتھ ہوتی ہیں پیٹھ پیچھے نہیں ۔

حریم شاہ کے شو ہر  نے کہا کہ میں نے انہیں تمام دوستوں سے ملنے سے منع کر دیا ہے ،صندل خٹک سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بلال نے کہا کہ وہ اس وقت ترکی میں پھنسی ہوئی ہیں ،اس وقت وہ ترکی میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہی ہیں ,جس پر حریم شاہ اپنے شوہر بلال کو چپ کرواتی رہیں ۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا جب انہوں نے مجھ سے کہا کہ بیوی کا کام ہوتا ہے صبح اُٹھ کر شوہر سے پانی کا گلا س اور کھانے کا پوچھے لیکن یہ سب بھی مجھے خود ہی کرنا پڑتا ہے ۔

حریم شاہ کے شوہربلال نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ڈسٹرکٹ مانسہرہ سے ہے اور ملک سے باہر ان کے کچھ کاروبار ہیں پاکستان میں ایک پٹرول پمپ ہے ۔

مزیدخبریں