افغانستان کے عوام کیلئے امریکہ کی طرف سے بڑی خوشخبری 

06:19 PM, 11 Jan, 2022

کابل:امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکہ کا افغان عوام کیلئے بڑا فیصلہ ،امریکا نے افغانستان کے لیے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

یو-ایس-ایڈ کے مطابق یہ نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی، اس امداد کے ذریعے رہائش، صحت، سردی سے بچاؤ، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق ساز وسامان مہیا کیا جائے گا۔

 گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ملک کی بائیس فیصد آبادی قحط اور چھتیس فیصد آبادی شدید بھوک کا شکار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کی طرف سے افغانستان میں جاری انسانی بحران کو دورکرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا جس میں افغان عوام کی مدد کیلئے اسلامی ممالک سمیت تمام ملکوں سے اپیل کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں