لاہور :پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے متعلق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے فیصلے نے سب حیران کر دیا ،پی ایس ایل کے سیزن سات کی افتتاحی تقریب کو انتہائی سادگی کیساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر بھاری رقم نہ خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا، رمیز راجا نے پی سی بی کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کوویڈ اور کفایت شعاری کی وجہ سے تقریب سادہ ہوگی ،پی ایس ایل افتتاحی قریب کو’’ کرٹن ریزر‘‘ کا نام دیا جائے گا ۔
دوسری جانبپی ایس ایل اینتھم کے لیے بھی پی سی بی کو سپانسر مل گیا ہے،پی ایس ایل کا ترانہ بیس جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان ہے ۔