اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا،اسٹنٹ کمشنر رانا موسی نے ریسٹورنٹ کو سیل کیا۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلام اباد ہائی کورٹ کے حکم پر مونال ریسٹورنٹ میں داخلی راستے کو بند کر دیا گیاہے،ا س سے قبل مونال ریسٹورنٹ میں موجود فیملیز کو باہر نکالنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی گئی ۔
اس موقع پر مونال ریسٹورنٹ ملازمین کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ہزاروں لوگ بےروز گار ہو جائیں گے۔عدلیہ، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں فیصلے پر نظرثانی کریں۔