پی ایس ایل سیون کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

01:54 PM, 11 Jan, 2022

لاہور : پی ایس ایل سیون کے لیے ٹکٹس کی قیمتوں کااعلان کردیاگیا جس کے بعد ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہیں جو ویب سائٹ بک می سے خریدی جا سکتی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق افتتاحی میچ کے ٹکٹس 500روپے سے ڈھائی ہزارروپے میں دستیاب ہوں گے۔فائنل کےلیےجنرل اسٹینڈکاٹکٹ 1500روپے کا ہوگا

پلےآف میچز میں جنرل اسٹینڈکی ٹکٹ ایک ہزارروپےمیں دستیاب ہوگی۔لاہورکے وسیم اکرم اوروقاریونس انکلوژرزکی ٹکٹ 4ہزارسے 7ہزارروپے میں دستیاب ہوگی۔

گروپ میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 250روپے ہوگی۔17جنوری تک بُک کرائے گئے ٹکٹس پرخصوصی رعایت ملے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہو رہا ہے۔ کورونا کا اومی کرون وائرینٹ پھیلنے کے باعث ایونٹ کے کراچی اور لاہور میں کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے کہ ایونٹ کا آغاز لاہور سے ہو جبکہ ختم کراچی میں ہو۔

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز ایک ہی شہر میں کرائے جائیں اگر ایک شہر کا فیصلہ ہوتا تو اس کے لیے لاہور فیورٹ ہوگا۔ 

مزیدخبریں