مری میں داخلے پر پابندی میں 17 جنوری تک توسیع 

01:44 PM, 11 Jan, 2022

مری: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد مری میں داخلے پر 17 جنوری تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

نیشنل ہائی اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق 17 جنوری تک کوئی گاڑی مری میں داخل نہیں ہوسکے گی۔ 

واضح رہے کہ ویک اینڈ پر مری میں برفانوی طوفان کے باعث ہزاروں افراد پھنس گئے تھے اور ان میں سے اپنی گاڑیوں میں پھنسے 23 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

برفانی طوفان، راستوں کی بندش اور امدادی کاموں کی وجہ سے مری میں داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی اب موٹروے پولیس نے اس پابندی میں 17 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں