اسلام آباد : بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی تجویز منظوری کیلئے آج کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق کمی کی تجویز مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ۔ بجلی سستی کرنے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے ۔بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دی تھی اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا ۔