سانحہ مری کی تحقیقات کا آغاز، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے: عثمان بزدار

09:28 AM, 11 Jan, 2022

اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار   کا   کہنا ہے  کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی  تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے ۔ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق   کارروائی ہوگی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا،    اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ ذمہ دار  سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ 

عثمان بزدار نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں ایس او پیز پر  بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں