وزیراعظم نےساؤتھ ایشین گیمزکےانعقاد کا گرین سگنل دے دیا

09:42 PM, 11 Jan, 2021

اسلام آباد :وزیراعظم عمران کی زیرصدارت ساؤتھ ایشین گیمزسے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سمیت دیگر حکام کی بھی نے بھی شرکت کی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےساؤتھ ایشین گیمزکےانعقاد کا گرین سگنل دے دیا۔ وزیراعظم کی ساؤتھ ایشین گیمزکی تیاریاں تیزکرنےکی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیمز کےانعقاد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانےکی ہدایت کر دیں ہیں۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے۔ کسی ملک کو پاکستان میں آ کر کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیں کہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کیلئے گراؤنڈز سمیت تمام انفراسٹرکچر بہتر کیا جائے۔ 

وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کیلئے حکومتی یقین دہانی مل گئی ہے اور آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ 

مزیدخبریں