ملک میں جمہوریت اور آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

09:04 PM, 11 Jan, 2021

ملاکنڈ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا کیونکہ حکمرانوں نے ووٹ چوری کیا جبکہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور آئین، صوبوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور دوائیوں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہو چکا ہے لیکن قوم حکمرانوں سے اپنا حق واپس لے گی کیونکہ ملک میں جمہوریت اور آئین کو پامال کیا گیا جبکہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں لیکن نیب کو یہ نظر نہیں آتا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا عمران خان نے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت نہیں کی اور اب ایسے حکمرانوں کو سہارا دینا بڑا جرم ہے اور اپوزیشن کا اتحاد عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑے گا۔ انہوں نے کہا مجھے کہا گیا نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا لیکن سرنڈر کرنا میرا نہیں عمران نیازی کا کام ہے کیونکہ تکنیکی ماہرین نے کہا بی آر ٹی پشاور کا منصوبہ بالکل غلط ہے اور یہ منصوبہ 25 ارب کا بی آر ٹی پشاور منصوبہ 125 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم  19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی اور 21 جنوری کو کرا چی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالیں گے۔ 

مزیدخبریں