لاہور،صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ حکومت کی خامیوں کو سامنے لائے ۔ عوام نے ہماری پرفارمنس پر ہی ووٹ دینے ہیں یہ ہم جانتے ہیں ۔وہ نیونیوز کے پروگرام سیدھی بات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام یہ دیکھنا ہے کہ سیاسی پارٹیاں قومی مفاد کے خلاف نہ چل رہی ہوں ۔ فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہے اور نہ ہی ہوناچاہئےا ور آج فوج نے بھی واضع کردیا ہے ۔ پٌاکستان میں 1960 کے بعد سے اب تک کوئی ڈیم نہیں بن سکا ۔ بجلی کی پروڈکشن ہوئی لیکن اس کی ڈسٹری بیوشن کا سسٹم اپ گریڈ نہیں ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کے میکانیزم پر ہم بہت زیادہ کام کررہے ہیں اور بہت جلد اس کا رزلٹ آئے گا۔ ہمیں مہنگائی کا اندازہ ہے اور اس کا اثر حکومت پر پڑتا ہے ۔ جب ملک کی معیشت خراب ہو تو مہنگائی کا مسئلہ ہوتا ہے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے سوا کسی کو پانچ سال حکومت کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ بیوروکریسی میں ہم نے بہت سے لوگوں کو سیدھا کرلیا ہے اور مزید کرلیں گے ۔ بیوروکریسی میں ن لیگ کا بہت زیادہ اثر رسوخ ہے اور جو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا۔ جب پنجاب میں پیپلزپارٹی کو بھی حکومت کا موقع ملا تھا تو اس کو بھی بہت تنگ کیا گیا تھا ۔
پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے ابھی تازہ ترین پورے ملک کو ری سٹارٹ کیا ہےاور ابھی بھی کئی علاقوں میں لائٹ کبھی آرہی ہے کبھی جارہی ہے ۔ حکومت نے ڈھائی سال میں ڈسٹری بیوشن پر کتنا کام کیا ہے ۔ اگر حکومت کو پانچ سال پورے بھی مل گئے تو یہ ہی کہا جائے گا کہ ن لیگ نے ان کو کام نہیں کرنے دیا ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اس وقت اذیت دی جارہی ہے ۔ وزیراعظم کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کی تیاری نہیں تھی ان کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کتنے حالا ت خراب ہیں ۔ پی ڈی ایم مضبوط ہے سسٹم میں رہ کر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دے گی ۔ اگر لاہور میں کوڑا نہیں اٹھایا جارہا وہاں پر ن لیگ کا اثر رسوخ ہے تو پھر انہوں نے اس کا حل کیا نکالا ہے ۔