سیکورٹی ایجنسیاں شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ

05:50 PM, 11 Jan, 2021

اسلام آباد ،ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمرعبداللہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی ۔ 

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ مغوی بازیاب نہ ہوا تو متعلقہ افسران تیاری کرکے آئیں ان کو جیل بھیج دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق  و موجودہ آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد حکومت کی نااہلی اورریاست کی ناکامی ہیں ۔ چھ چھ سال سے اٹھائے ہوئے لوگوں کے بارے میں ریاست نے ہی جواب دینا ہے کیا کسی دوسرے ملک سے آکر کوئی ان کے بارے میں بتائے گا ۔ 

عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس صرف چھوٹے جرائم کو روک سکتی ہے لوگوں کو بازیاب کرانا ان کے بس کی بات نہیں رہی تمام سیکورٹی ایجنسیاں شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ 

عدالت نے اس وقت کے سیکرٹری داخلہ، دفاع اور  آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں19 جنوری کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں