گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شیخوپورہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ٹریننگ کالج کا دورہ

03:16 PM, 11 Jan, 2021

شیخوپورہ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شیخوپورہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ٹریننگ کالج کا دورہ ، گورنر پنجاب نے کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ٹریننگ کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور آئی جی موٹروے ڈاکٹرسید کلیم امام نے بھی شرکت کی موٹروے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی پیش کی۔

  چوہدری محمد سرور کا تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک لاکھ بچہ صرف لاہور میں گندا پانی پینے سے ہر سال چلڈرن ہسپتال میں علاج کے لیے آتا ہے۔

جس کو روکنے کے لیے حکومت صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بہت بڑے چیلنجیز ہے انڈیا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی سوچ صرف پاکستان کا نقصان کرنا ہے۔

کرونا کے دوران ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران 170 ارب روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے موٹر وے پولیس کو ایک بہترین اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں موٹروے پولیس پر فخر ہے

مزیدخبریں