میشا شفیع ہراسانی کیس ، علی ظفر کی سپریم کورٹ میں طلبی

12:02 PM, 11 Jan, 2021

لاہور: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ، علی ظفر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں میشا شفیع ہراسانی  کیس کی سماعت ہوئی  جہاں پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع  کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علی ظفر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے سماعت کی ۔

واضح رہے کہ میشاشفیع ہراسانی کیس  میں لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ یہ کسی روک پلیس ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتا اور اسی کیس کو لیکر میشا شفیع نے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے راکت سٹار علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور کئی سال بعد انہیں اس بارے میں اپنی زبان کھولی اور علی ظفر کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ سے علی ظفر کی بے گناہی کے بعد اب میشا شفیع کے ہراسانی کیس کو ابتدائی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں منظور کرلیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں