نواز شریف نے براڈشیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا

نواز شریف نے براڈشیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا

اسلام آباد: نواز شریف نے براڈشیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا ہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے چیف 'کیوے -مُوسوی ' کا کہنا ہے، نواز شریف نے براڈ شیٹ عدالتی فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولاہے۔براڈ شیٹ کا کہناہے کہ اگر عمران خان کہیں تو ایون فیلڈ کی تحقیقات کریں گے، کیوے  مُوسوی  کا کہناہے کہ غیر قانونی اثاثوں کی تحقیق سے پیچھے ہٹنے کے لیے رشوت کی پیشکش کی گئی۔

اثاثے برآمدگی  کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو ے مساوی کا کہناہے کہ نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں ، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حق میں فیصلے کو نواز شریف اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں ، اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں قومی احتساب بیورو کی مدد کرسکتے ہیں ۔ 

ان کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کے دورمیں ان کی فرم سے نواز شریف حکومت کے خلاف تحقیقات کے لیے کہا گیا ، ہم نے واضح کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کو نشانہ بنانے میں کردار اد ا نہیں کریں گے سب کے خلاف تحقیقات کی جائیں تو مشرف مان گئے ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لندن ہائیکورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو نیب نے براڈ شیٹ فرم کو چار ارب 58 کروڑ روپے ادا کیے تھے ۔