کننزہ ہاشمی کی " لیکڈ ویڈیو" سوشل میڈیا پروائرل 

10:45 AM, 11 Jan, 2021

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ کننزہ ہاشمی کی معاشرتی مسائل پر مبنی نئی مختصر فلم لیکڈ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگئ۔

کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹام گرام پر فلم کا ٹریلر شئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شئیر کرنے سے پہلے دو دفع سوچنے پر مجبور کردے گی ۔

لیکڈ ویڈیو میں مرکزی کردار کنزیٰ ہاشمی نے اداکیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کننزہ ہاشمی کی فلم معاشرتی مسلے کے گرد گھومتی ہے جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان اہلخانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم کے ریلیز ہوتے سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہورے ہیں ۔ 

مزیدخبریں