عالمی وبا کا زور کم ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 مریضوں کی اموات رپورٹ

08:29 AM, 11 Jan, 2021

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کا زور چوبیس گھنٹوں میں کم رپورٹ ہوا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق وبائی مرض سے گزشتہ روز 32 افراد جاں بحق ہوئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ روز 34 ہزار 524 شہریوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے ایک ہزار 877 پازیٹو رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 5 لاکھ 42 ہزار 93 کنفرم کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 286 کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈیٹا کے مطابق پاکستان بھر میں ایکٹو کیسز کے لحاظ سے صوبہ سندھ کا نمبر سے سے اوپر ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 564 جبکہ صوبہ پنجاب میں 10 ہزار 878 ہے۔

اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈیٹا پر نظر ڈالی جائے تو صوبہ پنجاب میں اب تک 4 ہزار 272 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 3 ہزار 699 ہے۔ اس کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر میں 235، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101، اسلام آباد میں 441 اور خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب برازیل میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد، امریکا میں 3 لاکھ 83 ہزار 230، ترکی میں 22 ہزار 807، برطانیہ میں 81 ہزار 431، جرمنی میں 41 ہزار 233، اٹلی میں 78 ہزار 755، فرانس میں 67 ہزار 750، روس میں 61 ہزار 837 اور ایران میں 56 ہزار 171 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثر 6 کروڑ 47 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ اس موذی مرض کے ہاتھوں عالمی سطح پر 19 لاکھ 42 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں