بھارت پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

07:13 PM, 11 Jan, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ  ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے، آر ایس ایس نظریے کی بنیاد مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نفرت اور ہندو بالادستی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آیا، خونریزی کا باعث بنا۔

اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کوئٹہ کے دھماکے کی مذمت کی تھی۔


میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔اسکے ساتھ میں نے صوبائی حکومت کوزخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔

مزیدخبریں