فیصل رحمان بہت ہی زیادہ رومانوی ہو جاتے ہیں، حنا الطاف

01:32 PM, 11 Jan, 2020

کراچی:اداکارہ و میزبان حنا الطاف کا کہنا ہے کہ اداکار فیصل رحمان کے ساتھ رومانوی سین کرنا سب سے مشکل رہا کیونکہ وہ کچھ زیادہ ہی رومانوی ہو جاتے ہیں۔اداکارہ نے ناشپاتی پرائم کے شو ٹو بی اونسٹ میں کچھ ماہ قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس کی مکمل قسط اب یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے۔

اس ویب شو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ حنا الطاف فیصل رحمان کے ساتھ رومانوی سین کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

اداکارہ سے فواد خان کے ساتھ رومانوی سین کرنے کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا جس پر وہ کہتی ہیں کہ میں نے عماد عرفانی کے ساتھ بھی رومانوی سین کیے ہیں لیکن اداکار فیصل رحمان کے ساتھ رومانوی سین کرنا سب سے مشکل رہا۔

حنا الطاف نے کہا کہ فیصل رحمان بہت زیادہ ہی رومانوی ہو جاتے ہیں، یعنی اگر کسی سین میں انگلی پکڑنی ہو گی نا تو وہ بندہ ہاتھ پکڑ لیتا ہے، مجھے اپنا الارم آن رکھنا پڑتا ہے کہ بس ابھی کچھ ہو جائے گا جس پر شو کے میزبان مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ یہ رومانٹک نہیں ہے اسے کیس کہتے ہیں کیونکہ آپ ان کو انگلی دیتی ہیں تو وہ ہاتھ پکڑ لیتے ہیں۔جس پر اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ میں نے تو فیصل رحمان کو می ٹو کہہ کر ڈرانا شروع کر دیا تھا۔

دوسری جانب انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سیاست کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا جس پر حنا الطاف کا کہنا تھا انہیں سیاست میں صفر دلچسپی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل حنا الطاف کی اسی شو کی کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے منیب بٹ کی اداکاری اور ایمن کی شادی کے حوالے سے بھی تنقید کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں