کوئٹہ:سیٹلائٹ ٹاﺅن میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ درج

12:24 PM, 11 Jan, 2020

کوئٹہ : کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹان اسحاق آباد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ نمبر4-20 کے تحت قتل واقدام قتل سمیت ایکسپلویز ایکٹ اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

خیال رہے پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے کی ابتدائی اطلاعات میں اسے خودکش دھماکہ قرار دیا ہے جس میں ڈی ایس پی اور پیش اما م سمیت 15 نمازی شہید اور 21زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کودہشت گردی کانشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، صوبائی حکومت زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنائے، شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہترین اورمثالی افسرتھے۔

مزیدخبریں