واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے ایک ملک کو بڑی جنگ سے بچایا ہے، اس لئے نوبل انعام کا حقیقی حقدارمیں ہوں۔
امریکی ریاست اوہائیو میں ایک مہم کے دوران حمایتوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کو نوبل انعام کے بارے میں بتاتا ہوں، میں نے ایک ملک کو بچایا اور میں نے ابھی سنا ہے کہ اس ملک کے سربراہ کونوبل انعام دیا جارہا ہے، مگر اس کا اصلی حقدار تو میں ہوں۔
اگرچہ امریکی صدر نے خطاب میں کسی ملک کا نام نہیں لیا اور اس ملک کے سربراہ کا نام بھی لیا جنہیں نوبل انعام دیا جا رہا ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ ٹرمپ افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبے احمد کا حوالہ دے رہے تھے۔
ٹرمپ کی یہ تقریر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔43 سالہ آبے احمد ایتھوپیا کی تاریخ کے اب تک کے کم عمر ترین وزیر اعظم ہیں۔حکومت مخالف مظاہروں کے کئی مہینوں کے بعد اپنے پیشرو کے مستعفی ہونے پر اپریل 2018 میں انہوں نے وزارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔
آبے احمد اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان دہائیوں سے جاری خونی جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے اور امن کاوشوں کے اعتراف میں گزشتہ سال اکتوبر میں نوبل امن انعام کے حقدار ٹھہرے ہیں۔
امریکی صدر کا ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان امن قائم کرنے میں انتہائی مختصر کردار رہا تاہم یہاں یہ بات واضح نہیں کہ ٹرمپ اس طرح کا بیان کیوں دے رہے ہیں۔