عرب دنیا میں سب سے طویل حکمرانی کرنے والے عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
شاہی دربار سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتہائی غم اور گہرے رنج کے ساتھ۔ شاہی دربار بادشاہ سلطان قابوس بن سید کی وفات پر غمزدہ ہے، جن کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا ہے۔
گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
سلطان قابوس غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی وارث یا نامزد جانشین نہیں تھا۔ ان کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔