سیول :جنوبی کورین موبائل کمپنی سیم سنگ نے رواں برس فروری میں سیم سنگ گلیکسی ایس اور گلیکسی ایف متعارف کرانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کورین موبائل کمپنی سیم سنگ نے رواں برس فروری میں دو نئے موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے جس میں گلیکسی ایس اور کلیگسی ایف شامل ہیں ۔
سیم سنگ ایف میں فولڈنگ آپشن کو متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو ایک نیا سٹائل دیکھنے کو ملے گا ،سیم سنگ کمپنی موبائل فونز کے دو نئے ماڈلز سان فرانسسکو اور لندن میں متعارف کروائے گی اور اس کے لیے بیس فروری کا انتخاب کیا گیا ہے ۔