جوہانسبرگ : پاکستان اور جبونی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پاکستان نے بھی 17 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کو 262 رنز تک محدود رکھا ، جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈم مارکرم ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 90 رنز کی شاندار باری کھیلی ۔
ہاشم آملہ 41 ، ڈی بریون 49 اور زبیر حمزہ 41 رنز بنا پائے ۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان ڈین ایلگر 5 بواما 8 ، فلینڈر 1 ،ڈی کوک 18 ،ربادا اور اولیور 0 جبکہ ڈیل اسٹین نے 2 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جاب سے فہیم اشرف نے 3 ، محمد عامر ، محمد عباس اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور 17 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں ۔ شان مسعود 2 جبکہ اظہر علی بغیرکھاتا کھولے پویلین لوٹے ۔
کھیل کے تیسرے روز کا آغاز امام الحق اور محمد عباس کریں گے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔