نیویارک : سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ واٹس ایپ نے رواں برس اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی آپشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آئی سکینر اور فنگر سکینر متعارف کرائے گی ، اس فیچر کے ذریعے ایپ سے ڈیٹا چوری اور دیگر معلومات کی ہیکنگ کے مسائل سے بآسانی نمٹا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق پرائیویسی ٹیب کے نیچے نیا آپشن متعارف کروایا جا رہا ہے جس کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا ، صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ اس آپشن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق اگر کسی وجہ سے فنگر پرنٹ اور فیس سکینر ٹیب درست کام نہ کر رہے ہیں تو صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ اپنے پاسورڈ کے ساتھ بھی اس کو ان لاک کر سکنے کے اہل ہوں گے ۔