شام :امریکی و اتحادی افواج کی واپسی کا سلسلہ شروع ، پہلا قافلہ آج روانہ ہوگیا

08:35 PM, 11 Jan, 2019

دمشق :امریکی اور اتحادی افواج کا شام سے انخلا شروع ہو گیا ہے ، اس سلسلے میں پہلا قافلہ آج شام سے واپس آبائی ممالک کو روانہ ہو گیا ہے ۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے ایک ای میل کے ذریعے امریکہ سمیت اتحادی افواج کی شام سے واپسی کے متعلق خبردار کر دیا ہے ، ای میل میں خاص ممالک ، فوجیوں کی تعداد اور دنوں کے متعلق نہیں بتایا گیا ہے جس کی وجہ سیکیورٹی کو قرار دیا گیا ہے البتہ واضح اشارہ دیا گیا ہے کہ فوجیوں کی واپسی کا عمل باقاعدہ شروع ہو گیا ہے ۔

کرنل سین ریان نے بتایا کہ دس گاڑیوں اور ٹرکوں کا قافلہ جمعرات کی رات کو شام سے عراق کی طرف روانہ ہو گیا ہے جہاں سے  فوجیوں کی آبائی وطنوں کو واپسی کو یقینی بنایا جائے گا ، دو ہزار سے زائدامریکی فوجی اس وقت شام میں دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں