کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ تاجر برادری اقتصادی استحکام کےلیے صورتحال سے فائدہ اٹھائے ۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کے معاشی استحکام کیلئے کردار اداکرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاجر برادری اس سے فائدہ اٹھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔تاجروں نے کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔