کراچی : کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ بھارت نے کرایا۔بھارتی خفیہ ایجنسی "را"نے افغان سر زمین استعمال کی ۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا جس کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی ۔ ایڈیشنل آئی نے مزید بتایا کہ مجرم 4 ماہ تک چینی قونصل خانے کی ریکی کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ماسٹر مائنڈ اور بی ایل اے کمانڈر اسلم عرف اچھو کے افغانستان میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ قونصل خانے پر حملے کیلئے اسلحہ ریلوے کے ذریعے کراچی پہنچایاگیا اور اسلم عرف اچھو نے منصوبے کے لیے قریبی رشتے داروں کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد چینی قونصلیٹ میں لوگوں کو یرغمال بنانا تھا لیکن پولیس نےکارروائی کرتےہوئےمنصوبےکوناکام بنادیا۔گرفتار ملزمان سےتفتیش جاری ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔