سپیرئیر یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی طرف ایک اور احسن اقدام

 سپیرئیر یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی طرف ایک اور احسن اقدام

لاہور: ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹرسمیرا رحمان نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر سپیرئیر پاکستان بنانا ہے۔ہماری نئی نسل کا سب سے بڑا مسئلہ خود انحصاری کا کم ہونا ہے۔
نیو اسپیشل پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ اے ٹی ایکس انٹرپرینیور پروگرام کا مقصد مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔ اگر آپ نے انٹرپرینیور تیار کرنا ہے تو ان کو ماحول بھی ویسا ہی مہیا کرنا ہو گا۔ یوتھ کو جاب سیکر نہیں بلکہ ایسا ہیومن کیپٹل بنانا ہے جو آگے چل کر ملک کی ترقی کا سبب بنے۔

فاٗوٗنڈر اے ٹی ایکس الیسیا ڈین نے کہا کہ اے ٹی ایکس انٹرپرینور پروگرام گورنمنٹ آف آسٹن ٹیکسا س اور گورنمنٹ آف پنجاب کے درمیان اشتراک سے شروع ہوا،اس کا مقصد تھا کہ پاکستانی سٹارٹ اپس کو انٹرنیشل سطح پر اس قابل بنایا جائے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کو زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ مل سکے۔ اور یہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کر سکیں۔

اینکر پرسن نبیل قدیر نے کہا کہ اے ٹی ایکس پلس پاک ایڈوانس پروگرام کے فیز ون کی شاندار کامیابی کے بعد فیز ٹو میں گلوبل مارکیٹ ایکسیس پروگرام (GMAP) کو شامل کیا جائیگا ، جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے سٹارٹ اپس کو چار ہفتوں کے لیے آسٹن بھیجا جائے گا جہاں ان کے پاس بین الاقوا می سطح  پر اپنے بزنس کو بڑھانے کے بہت سے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیز ون میں بائیس سٹارٹ اپس آسٹن گئے جہاں انہوں نے 1.3ملین ڈالرز کی فنڈنگ اکٹھی کی اور ان میں چھ نے آسٹن کی کمپنیوں کے ساتھ کمرشل اشتراک کیا۔