ملائیشیا کی حکومت نے عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی

ملائیشیا کی حکومت نے عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی


کولمپور: ملائیشیا کی حکومت نے پبلک پلیس میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ سگریٹ نوشی پر پابندی ملائیشیا کو صحت مند معاشرہ بنانا ہے۔


سگریٹ نوشی صرف پرائیویٹ جگہ پر کرنے کے حکامات وزیر صحت کی جانب سے کیے گئے۔ ملائیشیا کی ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جارہی بیان میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کی سرعام استعمال سے صحت پر جہاں منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے وہاں نوجوان نسل میں بے شمار بیماریاں جنم لے رہیں تھیں۔ اس تمام صورتحال پر قابو پانے اور سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

پبلک پلیس پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ جہاں شہریوں نے حکومت کے اس عمل کو مثبت قرار دیا وہاں سگریٹ نوشی کرنے والوں نے حکومت پر تنقید  بھی کی۔  سگریٹ  فیکٹری مالکان نے اس پابندی کو معاشی قتل قرار دیا۔