بسنت کی اجازت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے قرارداد جمع

بسنت کی اجازت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے قرارداد جمع
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت دینے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن کی جانب سے قرارداد جمع کرادی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میںرکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے پتنگ بازی کے نام پر لوگوں کی جانیں لینا شروع کردیں۔

اس خونی کھیل کے باعث لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں بچہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔پتنگ بازی سے ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے اور حکومت فی الفور اس خونی کھیل پر پابندی لگائے جبکہ اس خونی کھیل کی بندش سے مزید ماﺅں کی گودیں اجڑنے سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فروری میں بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اس کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ۔