اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلی ہیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی بنائیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت چوروں کی بارات ہے اور دلہا وزیراعظم عمران خان ہے ۔ جب کہ چورچور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں۔
علیمہ باجی عمران خان کی بے نامی دار ہیں ۔ کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئی ۔
اب عوام کو جواب دیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاﺅنٹس ہیں ، علیمہ باجی نے شوکت خانم نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈز سے بیرون ملک جائیداد بنائیں ۔