جرمن اسلحے کی سعودی عرب اور ترکی کو فروخت میں اضافہ

02:14 PM, 11 Jan, 2019

برلن: داخلی سطح پر سخت مخالفت کے باوجود سعودی عرب اور ترکی کو جرمن اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس اضافہ نوٹ کیا گیا۔

جرمن وزارت برائے اقتصادی امور نے گزشتہ روز ملکی پارلیمان میں ایک رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق پچھلے سال سعودی عرب کو160 ملین یورو مالیت کا اسلحہ فراہم کیا گیا جبکہ ترکی کو فراہم کیے گئے اسلحے کی مالیت دو سو دو ملین یورو کے لگ بھگ رہی۔

جرمنی میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی جانب سے اس پیش رفت پر تنقید کی گئی اور پارلیمان میں سوال اٹھایا گیا۔

مزیدخبریں