پاکستان کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کر دی گئی

پاکستان کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کر دی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلا م آباد: پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیرترین شخصیات موجود ہیں جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالروں میں لگایا گیا ہے ۔


2019کی شروعات میں جو نئی فہرست سامنے آئی ہے اس میں پاکستان کے امیرتین افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پرہیں ان کی دولت تقریباََ 7.2ارب ڈالر ہے ۔


اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں ۔دوسر ے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصی بیسٹ وے گروپ اور یوپی ایل کے مالک انور پرویز ہیں جن کی کل دولت 3.8ارب ڈالر ہے ۔


تیسرے نمبر پر میاں منشاءہیں جن کی دولت کا اندازہ 1.9ارب ڈالر ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8ارب ڈالر ہے ۔


سابق وزیراعظم نواز شریف ، بحریہ ٹاﺅن کے مالک مالک ریاض ، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ہاشوانی ، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔