حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہو گئیں۔سول کورٹس حافظ آباد میں تعینات سرکاری وکیل نائیلہ امجد علی الصبح اپنے گھر سے ورزش کے لئے جم جانے کے لئے باہر نکلیں تو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
نائلہ کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر لیجایا گیا جہاں وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔ وکلاء کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے اس ضمن میں تفتیش شروع کر دی ہے اور بہت جلا ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔