لاہور: وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ ان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی۔ امریکا میں موجود یہ جائیداد علیمہ خان نے 2004 میں خریدی مگر جون 2017ء تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹوں کی مالک ہیں او ان جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی میں اپنی جائیدادوں کے حوالے سے ایف بی آر کو ٹیکس جمع کرا دیا ہے۔
انہوں نے دبئی میں اپنے پرتعیش فلیٹ 'دی لافٹس ایسٹ۔ 1406' کی 25 فیصد تخمینی مجموعی قیمت اور 25 فیصد جرمانے کی رقم ٹیکسوں کی مد میں جمع کروائی۔