اسلام آباد : سعودی حکومت نے عرب دنیا کے مایہ ناز ”بن لادن کنسٹرکشن “گروپ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے پرغور شروع کر دیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے بن لادن کنسٹرکشن گروپ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ سعودی حکومت گروپ کے کچھ اثاثے بھی سرکاری ملکیت میں لینے پرغور کر رہی ہے۔ بن لادن گروپ کے چیئرمین اور دیگر افراد کرپشن کیس میں زیرحراست ہیں۔ اسی باعث سعودی حکومت کمپنی کے اثاثے ضبط کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سعودی حکومت کا بن لادن کنسٹرکشن گروپ کا کنٹرول سنبھالنے پرغور
10:55 PM, 11 Jan, 2018