غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 24 نوجوان ڈی پورٹ ہونے پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار

10:36 PM, 11 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ: ایف  آئی اے نے انسانی اسمگلروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 24 نوجوانوں کو  ڈی پورٹ ہونے پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا  گیا۔

ڈی پورٹ ہونے والے جنید، عثمان، عامر،  قادر حسین، شہزاد  اور  ثاقب سمیت 25 نوجوانوں کا تعلق کراچی ، گجرات اور دیگر اضلاع سے ہے جو انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر جعلی ویزوں اور کاغذات پر یورپ گئے تھے جنہیں سیکورٹی ایجنسیوں نے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا تھا۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈی پورٹ ہونے والوں کو ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا جس کیلئے کاروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں