ممبئی: ادکارہ پرینیتی چوپڑا فلم ”کیسری“ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
کرن جوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ”کیسری“ کی خاتون اداکارہ کا اعلان کیا ہے،فلم میں پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی سارا گڑھی جنگ پر مبنی ہے۔
فلم کا ایک پوسٹر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں اکشے کمار نے پیلی پگڑی پہن رکھی ہے اور وہ دشمن کو گھور رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ سنگھ ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔